لاہور، نیوایئر پولو کپ 2016ء کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز

بدھ 4 جنوری 2017 19:32

لاہور، نیوایئر پولو کپ 2016ء کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نیوایئر پولو کپ 2016ء کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں لوٹو کارپٹس اور فراری سروسز نے کیفے لیچ کی ٹیم کو 3-2 سے جبکہ بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن کی ٹیم نے باڑیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں نیوایئرپولوکپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

پہلا میچ لوٹوکارپٹس ، فراری سروسز اور کیفے لیچ کے درمیان ہوا جو لوٹو کارپٹس ، فراری سروسز نے 3-2 سے جیتا۔ میچ کے پہلے چکر میں کیفے لیچ کی طرف سے آغا موسیٰ نے گول کرکے برتری حاصل کی دوسرے چکر میں بھی آغا ہاشم نے مزید ایک گول کرکے برتری 2 گول کردی مگر پھر اگلے دو چکر لوٹو کی طرف سے مسلسل تین گول سکور کیے گئے جن میں سے دو آدم خان نے جبکہ ایک حسن منصور نے سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بلال سٹیل/ڈسکون کنسٹرکشن اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔ باڑیز کی ٹیم چوتھے چکر میں میچ 5-4 سے جیت رہی تھی۔ آخر تین منٹ میں بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن کی طرف سے تین خوبصورت گول سکور کرکے میچ اختتامی سیکنڈ میںجیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ علی الٰہی نے دو جبکہ تیمور علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے تیمور مواز نے تین، حمزہ مواز اور جمیل الرحمان باڑی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات پہلا میچ دو بجے کیفے لیچ اور باڑیز جبکہ دوسرا میچ دوپہر تین بجے بلال سٹیل اور لوٹو کارپٹس، فراری سروسز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :