مضرصحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے ، بلال یاسین

بدھ 4 جنوری 2017 20:16

مضرصحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے ، بلال ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ شدہ اور مضرصحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائی-اس سلسلے میں بڑے بڑے برانڈز پر بھی بلاتفریق کا رروائی کی جائے اور فیلڈ افسران بغیر کسی سیاسی ومقامی دبائو کے اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں-انسانی صحت او رزندگیوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا-ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران سے مضر صحت دودھ کی فروحت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے محکمہ جاتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوںنے کہاکہ بڑے وچھوٹے تمام برانڈز اور کھلا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہی-دودھ کے سمپلز کی لیبارٹری سے رپورٹس مکمل ہونے کے بعد مضرصحت دودھ فروخت کرنے والوں کوبھاری جرمانے او رسزائیں دی جائیں-با ربار وارننگ اور جرمانے کے بعد بھی اگر صورتحال میں بہتری نہ آئے تو ایسے افراد کو جیل میں ڈالیں گی-انہوںنے کہاکہ دودھ میں فارمولین، گنے کا رس، کیمیکلز او ردیگر مضر صحت اجزاء کی شمولیت انسانی صحت خصوصا بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے -ایسے افراد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گی-اجلاس میں وزیر خوراک کو مارکیٹ میں فروخت ہونے والے جوس کے معیار اور اجزاء کے حوالے سے بریفنگ دی گئی-

متعلقہ عنوان :