لیاقت بلوچ حرمین شریفین کے 15 روزہ نجی دورہ پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

حافظ ساجد انور جماعت اسلامی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر

بدھ 4 جنوری 2017 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور کو جماعت اسلامی کا قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کیاہے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ حرمین شریفین کے 15 روزہ نجی دورہ پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ کی عدم موجودگی میں حافظ ساجد انورجماعت اسلامی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل کے فرائض ادا کریں گے ۔ منصورہ میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں حافظ ساجد انور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے ان سے حلف لیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور مرکزی دفاتر کے کارکنان بھی موجود تھے ۔