Live Updates

عدالت عظمیٰ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا ٹاک کی دوڑ ،تحریک انصاف کے رہنمائوں فوا د چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان گلے شکوے اور تلخ کلامی ،بابر اعوان نے معاملہ رفع دفع کروادیا

بدھ 4 جنوری 2017 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) عدالت عظمیٰ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا ٹاک کی دوڑ ،تحریک انصاف کے رہنمائوں فوا د چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان گلے شکوے اور تلخ کلامی ،بابر اعوان نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت میںوقفہ ہوا تو تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری میڈیا سے بات کرنے کیلئے فورم روسٹرم پر پہنچ گئے اور ٹاک شروع کردی۔

بعد میں آنے والے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو فواد چوہدری کا یہ عمل ناگوار گزرا اور رہا نہ گیا تو بولے کے میں کافی دیر سے کھڑا ہوں آپ کو میرا انتظارکرنا چاہیے تھا میں پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہوں۔اس سے قبل کہ دونوں رہنمائوں میں تلخ کلامی مزید بڑھتی کہ تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے دونوں رہنمائوں وک چپ رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرادیا۔…(خ م+ار)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات