سکھر،کیر تھر کینال کے مکینوں کا پریس کلب کے سامنے متعلقہ سب ڈویژن سیپکو کے عملے کی زیادتیوں کیخلاف احتجاج

بدھ 4 جنوری 2017 22:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) سکھر کے علاقے کیر تھر کینال کے مکینوں علی محمد سبزوئی ، دیدار علی میرانی ، لیاقت علی سبزوئی و دیگر نے پریس کلب کے سامنے متعلقہ سب ڈویژن سیپکو کے عملے کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل سیپکو سب ڈویژن کیر تھر کینال کے عملے نے ہم لوگوں سے علاقے میں بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں ڈیڑھ لاکھ روپے چندہ وصول کیا اور نیا ٹرانسفارمر لگا کر دیاٹرانسفارمر چند روز بعد واپس اتار دیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ تاریخی میں ڈوبا ہوا ہے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین شدید پریشان ہیں سیپکو متعلقہ سب ڈویژن کے عملے کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور علاقہ مکینوں کو بجلی فراہم کی جائے

متعلقہ عنوان :