استنبول میں اغواء کارواں کی قید سی6پاکستانی بازیاب ،ترک پولیس نے تصدیق کردی، پاکستان کا اظہار تشکر

ْپاکستانیوں کی بازیابی پر ترک حکومت اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 4 جنوری 2017 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) استنبول میںاغواء کاروں کی قید سی6پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا گیا،ترک پولیس نے تصدیق کردی، پاکستان کا اظہار تشکر۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے شہراستنبول میں یرغمال بنائے گئے 6پاکستانی بازیاب کرا لئے گئے جس کی ترک پولیس کی جانب سے استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ کو تصدیق کر دی گئی ، بازیاب ہونے والوں میں فضل امین ، عادل احمد، ذیشان، عابد، عثمان اور اشبار شامل ہیں ۔ترک حکام معاملے معاملے کے قانونی تضاضے مکمل کر رہے ہیں ۔پاکستانی قونصلیٹ بھی پولیس سے رابطے میں ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانیوں کی بازیابی پر ترک حکومت اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں ۔