راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 4 جنوری 2017 22:05

راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کے ناقابل ضمانت ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جنوری2017ء) راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحریہ فاونڈیشن کی جانب سے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کیخلاف دائر کیے گئے کیس میں راولپنڈی کی عدالت نے اہم حکم جاری کیا ہے۔ سول جج نے عدالت کی جانب سے بار بار بلائے جانے کے باوجود حاضر نہ ہونے کے باعث ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جبکہ کیس کی اگلی سماعت 14 تاریخ کو مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :