ستمبر میں ناروے باسکٹ بال انڈر 18 ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، وسیم احمد

بدھ 4 جنوری 2017 23:23

خانیوال ۔04جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان میں باسکٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود۔ ستمبر میں ناروے انڈر 18 ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وسیم احمد پاکستانی نژاد ناروے باسکٹ بال کوچ۔ سال نو پرخانیوال اور میاں چنوں کے درمیان کھیلا گیا فرینڈلی میچ سخت مقابلہ کے بعد خانیوال نے 37-34 سے جیت لیا۔ دونوں ٹیموں میں آرمی اور یونیورسٹی کے پلیئرز کی شرکت۔

مہمان خصوصی وسیم احمد نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیئے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن خانیوال کے زیر اہتمام سال 2017 ء کی آمد پر ینگز فائیو باسکٹ بال کلب خانیوال اور راوینز کلب میاں چنوں کے درمیان فرینڈلی باسکٹ بال میچ میاں چنوں اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ جو سخت مقابلہ کے بعد کے خانیوال نے 37-34 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

خانیوال کی جانب سے آرمی کے احمد رفیق، عاقب مسا اور بی زیڈ یونیورسٹی کے وائس کپتان علی حسن گوشہ جبکہ میاں چنوں کی جانب سے آرمی کے محمد سلطان ، ذاکر علی اور بی زیڈ یونیورسٹی کے کپتان محمد احمد نے بہترین کھیل پیش کیا۔

ریفری کے فرائض عثمان پراچہ اور آصف قریشی نے دیئے۔ میچ کے مہمان خصوصی پاکستانی نژاداوسلو باسکٹ بال کلب ناروے کوچ وسیم احمد تھے ۔ جبکہ مہمان اعزاز با بائے باسکٹ بال استاد یعقوب تھے۔ وسیم احمد نے بتایا کہ پاکستان میں باسکٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔مزید ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے باسکٹ بال کھیل کو گراس روٹ لیول تک لانا ہو گا۔انہوں نے میچ کے انعقاد پر عثمان پراچہ ،شیخ آصٖف قریشی، مبشر عزیزاور نعمان احمد کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی سال ستمبر میں ناروے کی انڈر18 ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :