کراچی،گلشن اقبال میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 5 جنوری 2017 12:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ گلشن اقبال سے دو ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ سولجر بازار اور درخشاں سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کیئے گئے۔ قائد آباد سے پانچ منشیات فروش پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک سیون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شہزاد اور عبدالرحیم کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ دوسری جانب سولجر بازار پولیس اور درخشاں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ قائدآباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔منشیات فروشوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی۔