الطاف حسین کی پاکستان واپسی، اکیس جنوری کو جلسے میں‌واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 جنوری 2017 12:04

الطاف حسین کی پاکستان واپسی، اکیس جنوری کو جلسے میں‌واپسی کی تاریخ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جنوری 2017ء) : سربراہ پاکستان قومی موومنٹ اقبال کاظمی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ ایم کیو ایم لندن الطاف حسین پاکستان واپسی کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے خمیر سے پیدا ہوا ہوں، پاکستان میری پہچان ہے۔ میرا جینا اور مرنا بھی پاکستان میں ہی ہے۔

(جاری ہے)

اقبال کاظمی نے مزید کہا کہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں حالات و واقعات کے تحت میں لندن میں موجود تھا لیکن اب میں پاکستان واپس آنا چاہتا ہوں۔ جس کا برملا اظہارمیں عوام کے سامنے 21 جنوری کو جلسے سے خطاب میں کروں گا۔ اقبال کاظمی نے مزید کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے آئینی اداروں سے جو بھی غلطیاں ہوئیں ان سے معافی بھی مانگیں گے۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم لندن نے کراچی میں 21 جنوری کو عوامی شو کا اعلان کر رکھا ہے جس سے ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین بھی خطاب کریں گے ۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔