بلائنڈ ورلڈ کپ ،ْپاکستانی ٹیم کو این او سی جاری کر دیا گیا

بلائنڈ ورلڈ کپ 31 جنوری سے 12 فروری تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائیگا

جمعرات 5 جنوری 2017 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل منیجر یوسف ہارون کے مطا بق ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے این اوسی مل گیا ہے ،ْبلائنڈ ورلڈ کپ 31 جنوری سے 12 فروری تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں آسٹریلیا ،ْانگلینڈ ،ْ نیوزی لینڈ ،ْجنوبی افریقہ ،ْ سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، نیپال، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔یوسف ہارون کے مطابق پاکستان ٹیم 28 جنوری کو بھارت پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :