امریکہ اور اتحادیوں کو شمالی کوریا کے میزائل خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، پینٹاگون

جمعرات 5 جنوری 2017 14:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شمالی کوریا کے میزائل خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کوک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو پیانگ یانگ سے درپیش خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے پراعتماد ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی میزائل دفاعی چھتری رکھتا ہے جبکہ شمالی کوریا سے درپیش میزائل خطرات سے نمٹنے کے لئے بھرپور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :