ساہیوال جی ٹی روڈ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بہاولپور کا زمیندار اور بحریہ ٹائون لاہور کا صنعت کار گولیاں لگنے سے شدید زخمی

جمعرات 5 جنوری 2017 15:06

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) آج یہاںنواح میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بہاولپور کا زمیندار مظفر حسین اور بحریہ ٹائون لاہور کا صنعت کار عبدالسلام گولیاںلگنے سے شدید زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا تاہم عبدالسلام کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ۔

جہاں عبدالسلام کی حالت نازک ہے۔ واقعات کے مطابق بہاولپور کا زمیندار مظفر حسین لاہور سے اپنی گاڑی میں بہاولپور جا رہا تھا کہ شرقی بائی پاس کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے 4ڈاکوئوں نے روکا تو مظفر حسین نے گاڑی بھگا دی ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے مظفر حسین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ساہیوال ملتان رو ڈپر داد فتیانہ کے قریب ایک کار نمبر 1985ایل ای ای میں بحریہ ٹائون لاہور کا صنعت کار عبدالسلام اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور سے چیچہ وطنی جا رہا تھا کہ ناکہ پر کھڑے 3ڈاکوئوں نے روکا تاہم عبدالسلام نے کار نہ روکی تو ڈاکوئوںنے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عبدالسلام گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا یا گیا تاہم اسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ڈاکوئوںنے اس کی بیوی اور عبدالسلام اور بچوں سے نقدی ، زیورات وغیرہ لوٹ لیے اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوںکا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔