قیمتی جانیں بچانے کے لیے ڈرون ایمبولینس کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 جنوری 2017 15:00

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جنوری 2017ء) : امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود ایک فرم نے قیمتی جانیں بچانے کے لیے ڈرون ایمبولینس کا ڈیزائن تیار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرون ایمبولینس کے ذریعے بڑے ٹریفک حادثات یا ترقی پذیر علاقہ جات سے مریضوں کو اُٹھانے اور بروقت اسپتال پہنچا کر طبی امداد دینے میں مدد ملے گی۔ آرگوڈیزائن نامی یہ فرم جو عمومی طور پر سافٹ وئیر کمپنیز کے ساتھ بھی کام کرتی ہے، نے اس ڈرون ایمبولینس کا ڈیزائن تیار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ڈیزائن کے تحت اس ڈرون ایمبولینس میں مریض کے لیٹنے اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جگہ موجود ہو گی جبکہ یہ ایمبولینس کہیں بھی لینڈ کر سکے گی ۔ اور ڈرون ایمبولینس ہونے کی وجہ سے اسے ٹریفک جام جیسی مشکلات کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ اس تازہ ترین ڈیزائن میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ڈرون خود ہی اُڑان بھرنے اور پائلٹ کے بغیر آپریٹ ہونے کی زبردست صلاحیت کا حامل ہو گا۔ ایک اندازے کے مطابق بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث ہر سال ایک ہزار افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ لیکن ڈرون ایمبولینس کا تیار کردہ یہ نیا ڈیزائن پیرامیڈیکس کی دنیا میں ایک انقلاب لیکر آئے گا جس سے کئی قیمتی جانوں کو بروقت طبی امداد دے کر بچایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :