کشمیرجل رہا ہے ، عالمی برادری کی آنکھیں بند ہیں، اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی عالمی ادارہ ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، رکن اسمبلی

کشمیریوں نے اپنے لہو سے آزادی کی تاریخ رقم کی، آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی افواج جذبہ جہاد کو دبا نہیں سکیں، رفعت عزیز کشمیر کی بیٹی عالمی امہ کو پکار رہی ہے ،بھارت کشمیر یوں کی تحریک آزادی کے باعث ٹکڑے ٹکڑے ہو گا، سری نگر پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا،اجلاس سے خطاب

جمعرات 5 جنوری 2017 15:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) آزادکشمیر اسمبلی کی رکن رفعت عزیز نے کہا ہے کہ کشمیرجل رہا ہے جبکہ عالمی برادری کی آنکھیں بند ہیں اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی عالمی ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا کشمیریوں نے اپنے لہو سے آزادی کی تاریخ رقم کی آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی افواج جذبہ جہاد کو دبا نہیں سکیںکشمیر کی بیٹی عالمی امہ کو پکار رہی ہے بھارت کشمیر یوں کی تحریک آزادی کے باعث ٹکڑے ٹکڑے ہو گا سری نگر پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں یوم حق خودارادیت کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ 5جنوری1948سمیت دیگرمواقع پر کشمیربارے پاس کی گئی قراردادوںپربھارت سے عمل درآمدکروانے اورکشمیریوںکوحق خودارادیت دے تاکہ کشمیری اپنے مقدرکافیصلہ کرسکیںآج دن تک کشمیریوںکوان کاحق نہیںدیاگیایہ عالمی برادری کی ناکامی کاثبوت ہے مقررین نے کہاکہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے لیے چیلنج کی حیثیت رکھتاہے کشمیریوں کاخون انڈین فورسز جانوروںکی طرح بہارہی ہیں کشمیریوںکی نسل کشی کی جارہی ہے لائن آف کنٹرول پربھی کشمیریوںکونشانہ بنایاجارہاہے کشمیری آزادی کے حصول تک جدوجہدجاری رکھیںگے اقوام متحدہ بھارت پردبائو ڈالے اورکشمیریوںکوان کاحق آزادی دلوانے میںاپناکرداراداکرے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی وزیر اعظم نواز شریف سمیت پاکستان کی ساری قیادت اور پاکستان قوم کو کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔