کراچی ،ْٹڈاپ کرپشن کیس ، یوسف رضا گیلانی کی عبوری ضمانت کی توثیق

عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے ،ْ سید علی گیلانی سابق وزیر اعظم پر مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ،ْفاروق ایچ نائیک

جمعرات 5 جنوری 2017 16:01

کراچی ،ْٹڈاپ کرپشن کیس ، یوسف رضا گیلانی کی عبوری ضمانت کی توثیق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کرپشن سکینڈل کے 5 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ہے ۔ کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے 5 مقدمات میں سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے ۔

آج بھی وکیل سرکار مخالفت کر رہے تھے لیکن عدالت نے ہماری درخواست کو سنتے ہوئے منظور کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پر مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔ سابق وزیراعظم کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں ۔