شریف برادران کی دولت میں تب تب اضافہ ہوا جب انہیں اقتدار ملا‘ قمر الزمان کائرہ

محلوں میں رہنے والے جیلوں میں بھی ہوں تو ان کی دولت بڑھ جاتی ہے‘(ن) لیگ سی پیک منصوبے کے’’ مامے چاچے ‘‘بنے ہیں حالانکہ ا س کا آغاز آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کیا ہے ‘ بھٹو نے دنیا بھر میں ورک فورس کی جگہ پیدا کی تھی اورآج پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو کی بہت ضرورت ہے‘(ن) لیگ مکمل ناکام ہو چکی ہے دیہاتوں میں آج بھی18/18گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈ نگ ہو رہی جبکہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے‘ لاہور میں ذوالفقار بھٹو کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 جنوری 2017 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی وسطحی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کی دولت میں تب تب اضافہ ہوا جب انہیں اقتدار ملا‘ محلوں میں رہنے والے جیلوں میں بھی ہوں تو ان کی دولت بڑھ جاتی ہے‘(ن) لیگ والے سی پیک منصوبے کے’’ مامے چاچے ‘‘بنے ہیں حالانکہ ا س کا آغاز آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کیا ہے ‘ بھٹو نے دنیا بھر میں ورک فورس کی جگہ پیدا کی تھی اورآج پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو کی بہت ضرورت ہے‘(ن) لیگ مکمل ناکام ہو چکی ہے دیہاتوں میں آج بھی18/18گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈ نگ ہو رہی جبکہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ۔

لاہور میں ذوالفقار بھٹو کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ موجود ہ حکومت ہمارے دور میں شروع ہونیوالوں کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہی ہے ‘کیا چشمہ کا منصوبہ ساڑھے تین سال پہلے شروع ہوا تھا ملک میں غریب اورامیرکے درمیان فاصلہ بڑھتاجارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو نے دنیا بھر میں ورک فورس کی جگہ پیدا کی تھی اورآج پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو کی بہت ضرورت ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو نے عالم اسلام کیلئے کام کیا۔کائرہ کاکہنا تھا کہ کیا آج ملک میں کسان اپنی فصلیں جلانے پر مجبور نہیں ہی آج کا مزدور سڑکوں پر بے روزگار گھوم رہا ہے اورنوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں۔ عوام کا استحصال کیا جارہا ہے ۔صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے کہا کہ دیہاتوں میں 6اور 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اور کیاآج کسان نہیں رورہا،مزدورسڑکوں پررسوانہیں ہورہا ۔