جرمن حکومت کا برلن کرسمس مارکیٹ حملے کا قاتل ٹرک میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلے پر تنقید

جمعرات 5 جنوری 2017 18:38

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) جرمنی کی حکومت نے برلن کرسمس مارکیٹ حملے کا قاتل ٹرک میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلن کرسمس مارکیٹ حملے کا قاتل ٹرک اب جرمنی کے شہر بون کے ہاس آف ہسٹری میوزیم میں رکھا جائے گا۔ پورے ٹرک کی بجائے اس کے کچھ حصے کاٹ کر میوزیم کا حصہ بنیں گے۔ سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ 19 دسمبر کو برلن میں کرسمس کے حوالے سے سجائے گئے بازار میں ٹرک حملے میں 12افراد ہلاک اور56 زخمی ہوئے تھے۔