Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ملاقات

جمعرات 5 جنوری 2017 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔تجارتی و معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لانے کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صنعتی و تجارتی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیادوںپر استوار کیا جا رہا ہے۔پاکستان روشنی، امید اور امن کے سفر کی جانب گامزن ہے اوراب پاکستان میں صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو پرامن اورمعاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات