محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں شیشہ اور حقہ پینے پر پابندی عائد

جمعرات 5 جنوری 2017 18:51

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے دفعہ 144کے تحت صوبہ بھر میں عوامی مقامات بشمول ہوٹل، ریسٹورنٹس، پارکس اور کیفے وغیرہ پر شیشہ اور حقہ پینے پر پابندی عائد کر دی ہے جوکہ 31جنوری تک نافذالعمل رہے گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ محکمہ داخلہ ، حکومت پنجاب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق مذکورہ پابندی کی وجہ نوجوان نسل میں شیشہ پینے کے رحجان میں اضافہ ہے جو کہ انہتائی مضر صحت ہے۔

متعلقہ عنوان :