ڈینگی سیزن وقت سے پہلے شروع ہونے کا خدشہ ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعرات 5 جنوری 2017 18:51

ڈینگی سیزن وقت سے پہلے شروع ہونے کا خدشہ ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر شیخ عامر نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی سیزن وقت سے پہلے شروع ہونے کے خدشہ ہے لہذا تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں اور فلیڈ کارروائیوں پر زیادہ توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے سرد موسم میں ڈینگی مچھر کی پسندیدہ آماجگاہیں بن جاتی ہیں کیونکہ ڈینگی مچھر کونوں کھدروں میں چھپ کر اپنا وجود برقرار رکھتاہے اور بعد میں ساز گار موسم کے شروع ہوتے ہی کھلے میدان اور قریبی آبادیوں میں ڈینگی کے مچھر سرگرم ہو جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میونسپل کارپوریشن، راولپنڈی میں انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ تعلیم ، زراعت ، لائیوسٹاک ، اوقاف اور دیگر محکموں کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیخ عامر نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو معنی خیز بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکمے فیلڈ میں عملی اقدامات پر زیادہ توجہ دیں اور ڈینگی مچھر کی آماجگاہوں کی نشاندہی کریں اور مچھر کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہاکہ تمام محکمے پورا سال اپنی انسداد ڈینگی مہم جاری رکھتے ہیں اور شدیدسر د موسم میں جب ڈینگی مچھر غیر فعال ہوجاتا ہے تو اہلکاروں کی تربیت اور منصوبہ بندی پر توجہ دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :