چھوٹے بھائی اسد عمر سے اچھے تعلقات ہیں ، ہمارے درمیان تلخ کلامی سیاسی بنیاد پر ہوئی ، سیاست کرنا غلط نہیں،وزیر مملکت محمد زبیر عمر

جمعرات 5 جنوری 2017 20:06

چھوٹے بھائی اسد عمر سے اچھے تعلقات ہیں ، ہمارے درمیان تلخ کلامی سیاسی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) وزیر مملکت محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی اسد عمر سے اچھے تعلقات ہیں ، ہمارے درمیان تلخ کلامی سیاسی بنیاد پر ہوئی ، سیاست کرنا غلط نہیں ۔ وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اور اسد عمر کارپوریٹ سیکٹر سے بھاری تنخواہیں چھوڑ کر سیاست میں آئے ، میں نے اور اسد عمر نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، اسد عمر کو بطور ایم این اے تنخواہ تو ملتی ہے مجھے وہ بھی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں میرے اور اسد عمر کے درمیان تلخ کلامی سیاسی بنیاد پر ہوئی ، کیا سیاست کرنا غلط ہے ، اسد عمر سے میرے پہلے بھی بہت اچھے تعلقات تھے اب بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :