ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اضافہ

جمعرات 5 جنوری 2017 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہوگیا، مالی سال کے چھ مہینوں میں پیٹرول کی فروخت 21 فیصد بڑھ گئی۔آئل کمپنی ایڈوائزی کونسل کے مطابق دسمبر میں پیڑول اور ڈیزل کی فروخت بالترتیب 5 لاکھ اور 7 لاکھ ٹن رہی۔

(جاری ہے)

کونسل کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں پیٹرول کی فروخت 33 لاکھ ٹن جبکہ ڈیزل کی 42 لاکھ ٹن رہی۔

ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق آٹو فنانسنگ بڑھنے کی وجہ سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی طلب بڑھتی رہیگی۔جولائی سے دسمبر کے دوران 25 لاکھ ٹن پیٹرل اور 18 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کیا گیا۔ ملک میں وافر مقدار میں ذخائر ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافے نے سوال اٹھا دئیے ۔ ہول سیل مارکیٹ میں 3 روز میں کلو چینی 3 روپے مہنگی ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :