سوات،قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 81کی یونین کونسلوںکے چیئرمینوں، سیکرٹریزاوردیگر عہدیداروںکا اجلاس

کارکن تنظیموں کو فعال بنانے سمیت شمولیتوںکا سلسلہ تیز، پارٹی پیغام کو بھی گھرگھر تک پہنچائیں، فضل رحمان نونو

جمعرات 5 جنوری 2017 20:51

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 81کی یونین کونسلوںکے چیئرمینوں، سیکرٹریزاوردیگر عہدیداروںکا اجلاس منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاکہ کارکن تنظیموں کو فعال بنانے سمیت شمولیتوںکا سلسلہ تیز کریں جبکہ ساتھ ساتھ پارٹی پیغام کو بھی گھرگھر تک پہنچائیں،انہوںنے کہاکہ آئندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہے کیونکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے عوام بے زار نظر آرہے ہیں اور وہ پر امید نظروں سے ہماری پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان کی قیادت میں پختونوں کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے لہٰذہ وقت کا تقاضاہے کہ اس جدوجہد میں پختون ہماراساتھ دیں ،اس موقع پر افضل شاہ،رحم غفران،طاہر خان،عنایت،گل رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :