ہم اپنے شہید لیڈروں اورجیالوں پر فخر کرتے ہیں،قمرزمان کائرہ
ضیاء الحق بہت چھوٹا آدمی تھا جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل میں بطور آلہ استعمال ہوا تھا پرائیویٹ سیکٹر کام نہیں کرے گا تو ملک میں ترقی نہیں ہوگی شریف برادران جب جب حکمران بنتے رہے ان کی دولت میں اضافہ ہوتا گیا لیکن ہماری مائیں اور بچے آج بھی ہسپتالوں کے فرش پر مررہے ہیں،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 5 جنوری 2017 21:10
(جاری ہے)
قبل ازیں تقریب میں شہید بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا قمرزامان کائرہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا دن منانے کا مقصد بھٹو کے نظریے اوراصولوں کے ساتھ تجدید عہد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہادتوں کا دن منائیں اور دھمال ڈالیں تو ہم پر اعتراض ہوتا ہے لیکن آج بھٹو کے جنم دن پر بھی پارٹی کے ہر کارکن کو مبارکباد دیتا ہوں۔ قمرزامان کائرہ نے کہا کہ جب شہید ذوالفقا رعلی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد رکھی تو اس وقت بھی ملک میں معاشی دہشت گردی جاری تھی لیکن بھٹو اپنی معاشی معاملات کے ذریعے ملک میں اقتصادی انقلاب لائے ان کی شہادت کے بعد ان کی شہید بیٹی نے بھٹو کی کاز کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے لئے اور ترقی پذیر دنیا کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہے تھے لیکن آج اس ملک کا کسان،مزدور،ڈاکٹر اورنوجوان دوبارہ رو رہا ہے سرمایہ کی بنیاد پر بننے والے بادشاہ عوام سے نہ صرف ان کے ضمیر کی آواز چھین رہے ہیں بلکہ ان سے ووٹ کا حق بھی چھیناجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کمال لیڈر تھا جب اس کی تاریخ پڑھی جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ شہید بھٹو آج کے حالات پر بات کررہے تھے۔موجودہ حکمرانوں کی اخباروں میں پھرتیاں اورشوبازیاں بہت ہیں لیکن آج بھی شہروں اوردیہاتوں میں آٹھ ،آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حکمرانوں نے عوام کو جبر کے نظام میں جکڑ کر رکھا ہے اور حکمران گڈ گورننس کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی دولت چند ہاتھوں میں جکڑتی جارہی ہے بھٹو دور میں اس ملک میں چند خاندان تھے اور آج چند ہزار خاندان ہوچکے ہیں آج کے حکمران ہمارے دور کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر پرائیویٹ سیکٹر کام نہیں کرے گا تو ملک میں ترقی نہیں ہوگی۔ شریف برادران جب جب حکمران بنتے رہے ان کی دولت میں اضافہ ہوتا گیا لیکن ہماری مائیں اور بچے آج بھی ہسپتالوں کے فرش پر مررہے ہیں۔(ا ے ملک)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.