سکھر،جے یو آئی کی برما ، شام کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

جمعرات 5 جنوری 2017 21:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے برما ، شام کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف غوثیہ مسجد سے بندر روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر سمیت دیگر مملک میں مسلمانوں پر مظالم بند کرو کے نعرے درج تھے ،ریلی کی قیادت جے یو پی کے رہنما مشرف محمود قادری ، مولانا عبدالرئوف اجمیری ، صاحبزادہ رضوان ، حافظ محمد افضل حسینی ، ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، ماسٹر اکرم انصاری ، اصلاح الدین شیخ ، حاجی عثمان فیضی ، اشفاق انصاری سمیت دیگر رہنما کر رہے تھے اس موقع پر قائدین کا کہنا تھا کہ شام، برما، فلسطین سمیت دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے برما اور شام کی سرزمین مسلمانوں کے خون سے رنگین ہو چکی ہے، عالمی حقوق کی علمبردار اقوام متحدہ کا کردار ختم ہو چکا ہے جبکہ اس کھلے عام مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :