ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکہ کے حوالے کر دیتاتو آج میں زندہ نہ ہوتا ، میر ظفر اللہ خان جمالی
بے نظیر بھٹو کے دور میں رمزی کو مارا گیا ، نوازشریف حکومت میں ایمل کانسی کو پھانسی دی گئی، میں نے نواب اکبر خان بگٹی کومارنے سے صاف انکار کردیا، سابق وزیراعظم ملا قا ت اور موت پر کوئی بھر وسہ نہیں ، اسی طر ح پاکستان میں جنرل انتخابات پر بھی کوئی بھر وسہ نہیں ہے ،کسی بھی وقت الیکشن اعلان ہوسکتاہے، تقریب سے خطاب
جمعرات 5 جنوری 2017 21:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان سے پہلے بلوچستان موجود تھا اور اب بھی بلوچستان موجود رہے گا ،خالی سڑکیں بنانے سے بلوچستان میں تر قی نہیں ہوتی ،بلوچ نوجوانوں کو جب تک پورا حق نہیں ملے گا اس وقت تک وہ کسی پراعتماد نہیں کریں گئے ،لیکن اب بہت ہو گیا اب بلوچستان سے جھوٹ نہیں چلے گا ،اب عملی طور پر بلوچوں کو ان کے حقوق دینے ہونگئے ۔
انہوں نے کہاکہ میں ایم این اے ضرور ہوں ،مگر حکومت کا حصہ نہیں ہوں ویسے بھی حلقے کی عوام نے آزاد حیثیت سے منتخب کرکے اسمبلی میں پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہر حلقے کے ایم پی اے فنڈ زسے اضلاع کے اندر صحافیوں علا ج معالج کیلئے خصوصی فنڈز مختص کریں تاکہ بیمار ہونے والے غریب صحافیوں کا علاج معالجہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں بلا رنگ نسل پورے حلقے میں ایمانداری سے عوام کے بنیادی ضروریات کوپورا کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور دیہی علاقوں تک گیس کی سپلائی اور پکی سڑکیں تعمیر کرائی ۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان ، سابق تحصیل ناظم میر احمد نواز خان کھوسہ ،سینئر صحافی محمد ہاشم بلوچ ، لعل محمد شاہین ، جمل بلوچ ، راحب خان بلیدی ،رکن ضلع کونسل غلام یاسین کھوسہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیامزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.