کلب اورپارکوں میں شیشہ اور حقہ پینے پر پابندی عائد

جمعرات 5 جنوری 2017 22:31

کلب اورپارکوں میں شیشہ اور حقہ پینے پر پابندی عائد
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) حکومت پنجاب نے کیفے کلب اور پارکوں وغیرہ میں شیشے اور حقہ پینے پر پابندی لگادی ہے جس کے سلسلے میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ شیشہ اور حقہ نوجوانوں کی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں اور اس حوالے سے والدین میں مختلف شبہات بھی پائے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سے امن و مان کی صورت حال بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے، کلب اور ہوٹل وغیرہ سیل کردئیے جائیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :