مقبوضہ کشمیر، برما اور شام میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی راولپنڈی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ(آج) کیا جائے گا

جمعرات 5 جنوری 2017 22:37

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر ،ْ برما اور شام میں مسلمانوںپر ہونے والے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام (آج) جمعتہ المبارک بعد نماز عصر ساڑھے چار بجے راولپنڈی پریس کلب کے باہر مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے کی قیادت قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حافظ ساجد انور ،ْامیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی اور دیگر رہنما کریں گے ۔