میرے اور آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے (ن)لیگ کی نیندیں اڑ جائیں گی، بلاول بھٹو زرداری

پارلیمنٹ میں بھی ہونگے اور سڑکوں پر بھی، چار مطالبات کا جواب تخت رائے ونڈ سے لیں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی

جمعرات 5 جنوری 2017 22:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ میرے اور آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے مسلم لیگ (ن)کی نیندیں اڑ جائیں گی، ہم پارلیمنٹ میں بھی ہونگے اور سڑکوں پر بھی، چار مطالبات کا جواب تخت رائے ونڈ سے لیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کولاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ وہ اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہے ہیں، پارلیمانی سیاست کا حصہ بننے کیلئے وہ بیگم نصرت بھٹو کے روایتی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، بی بی کا بیٹا عوام کی دعائوں اور ووٹوں کے ساتھ پارلیمانی سیاست میں آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ میرے اور سابق صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے حکمران جماعت کی نیندیں اڑ جائیں گی، ہم بیک وقت پارلیمنٹ میں بھی ہوں گے اور سڑکوں پر بھی۔ چار مطالبات کا جواب تخت رائے ونڈ سے لیں گے۔#