پشاور،نٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادکے صدرڈاکٹراحمدیوسف الددرویش کی انجینئر امیر مقام سے ملاقات

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میںجاری تعلیمی سرگرمیوںاورخدمات کوسراہا

جمعرات 5 جنوری 2017 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادکے صدرڈاکٹراحمدیوسف الددرویش کا وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام سے ملاقات کی۔وزیراعظم کے مشیرنے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میںجاری تعلیمی سرگرمیوںاورخدمات کوسراہا۔ انہوں نے اسلامک یونیورسٹی صدرسے خیبرپختونخواکے دورافتادہ علاقوںتک اسلامک یونیورسٹی کی شاخیںپھیلانے کی درخواست کی جس پرصدرڈاکٹراحمدیوسف الدرویش نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی تعاون سے جائزہ لیںگے اورIIUIکی تعلیمی سرگرمیوں کوخیبرپختونخوا کے دورافتادہ علاقوںتک توسیع دی جائیگی۔

انجینئرامیرمقام نے خیبرپختونخواکے پسماندہ علاقوںکیلئے نشستیں مختص کرنے اورپہلے سے مختص کی گئی نشستوںمیںاضافہ کرنے کیلئے استدعاکی جس پرصدراسلامک یونیورسٹی نے نشستیں بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹرطاہرخلیلی ،ڈائریکٹرجنرل خالدمحمودراجا اورڈاکٹرعزیزالرحمان بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ دورافتادہ اورپسماندہ علاقوںمیںتعلیمی اداروںکاقیام اوروطن عزیزکابچہ بچہ زیورتعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوںنے کہاکہ تعلیم یافتہ نوجوان بھی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، چیلنجزسے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کاواحدذریعہ تعلیم ہی ہے۔وزیراعظم کے مشیرسے بات چیت کرتے ہوئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدرنے کہاکہ تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کی انتظامیہ کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریگی اورجاری تعلیمی سرگرمیوںکومزیدمہمیزدی جائیگی۔انہوںنے تعلیم کی فروغ کیلئے حکومت پاکستان کے وژن اورجدوجہدکوسراہا،یونیورسٹی اسلام کے امن پیغام کوپھیلانے میںکلیدی کرداراداکررہاہے اوراس کے حوالے سے کئی سمینارزاور کانفرنسزکاانعقادکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :