دسمبر2016 کے دوران ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جمعرات 5 جنوری 2017 22:51
(جاری ہے)
انکارپوریشن کو آسان بنانے کے لئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر میں انکارپوریشن اور سہولت ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔
یہ ڈیسک عوام الناس کو راہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ یقینی بناتے ہیں کہ اگر درخواست دوپہر سے پہلے موصول ہو توکمپنی کی رجسٹریشن کا عمل اسی دن مکمل کرکے کمپنی رجسٹر کر لی جائے اور اگر درخواست بعد از دوپہرموصول ہوتو اگلے دن صبح صبح کمپنی کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے۔ان اقدامات کا مقصد کاروبار کا فوری آغاز یقینی بنانا،لاگت میں کمی لانا اورانضباطی تقاضوں کو کم سے کم رکھنا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لئے سہولتیں دی جائیں۔ان اقدامات کی بدولت کاروبار کو باقاعدہ بنانے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی حکومتی کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں مجموعی طور پر سات سو تین کمپنیاں رجسٹر کیں۔ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں پچاسی فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ،تیرہ فیصد سنگل ممبرجبکہ باقی دو فی صد میں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش انجمنیں اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعدادایک سو چالیس ہے، تجارتی شعبے میں پچانوے، تعمیرات میں انہتر،انفرمیشن ٹیکنالوجی میں چھپن، سیاحت میں تینتیس، انجینئر نگ میں چوبیس، کھانے پینے و مشروبات میں اکیس، آٹو اور اس سے متعلقہ شعبوں میں انیس، ایندھن اور توانائی میں اٹھارہ، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ، تعلیم، ایندھن اور توانائی، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور تعلیم کے شعبے میں سترہ سترہ، ٹرانسپورٹ میں سولہ،مواصلات، صحت کی دیکھ بھال، اور پاور جنر یشن کے شعبے میں چودہ چودہ، ٹیکسٹائل اور دوا سازی میں دس دس، اور ننانوے کمپنیاں دیگر مختلف شعبوں میں جبکہ چھ غیر ملکی کمپنیاں اسلام آباد اور کراچی میں رجسٹر ہوئیں۔علاوہ ازیں پچاس کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان،آسٹر یلیا، چین، مصر، ایران، نائیجیریا، ناروے، سنگا پور، سوٹزرلینڈ، یوکرائن، امریکہ اور برطانیہ سے ہے۔ دسمبر میں سب سے زیادہ رجسٹریشن اسلام آبادکے کمپنی رجسٹریشن آفس میں ہوئی جہاں دو سو چالیس کمپنیا ں رجسٹر ہوئیں جبکہ لاہورمیں دو سو سات، کراچی میں ایک سو ساٹھ، پشاور میں اڑتیس، ملتان میں انتالیس، فیصل آباد میں دس، کوئٹہ میں سات،اورسکھراور گلگت میں ایک ایک کمپنی رجسٹر ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.