چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوسیدواجدعلی کاظمی کا حلقہ این اے حلقہ120کی یوسی 53کادورہ
فروری2017تک تمام خراب میٹرزتبدیل کرنے کا ٹارگٹ ہے جو پوراکیاجائے گا‘واجد علی کاظمی کسی بھی نظام کو بہتربنانے کے لیے صرف حکومت وقت نے ہی نہیں کرداراداکرنا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی اپنی سطح پر اپنابھرپورکرداراداکریں‘چیف ایگزیکٹو لیسکو
جمعرات 5 جنوری 2017 22:59
(جاری ہے)
ایس ڈی اوکریم پارک سب ڈویژن محسن اسلام نے اپنے علاقہ میں کیے ہومرمتی کاموںکی کام کرنے سے پہلے اورکام کرنے کے بعدکی تصاویراورویڈیوچیف لیسکوکودکھائی۔چیف ایگزیکٹولیسکونے افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی نظام کو بہتربنانے کے لیے صرف حکومت وقت نے ہی نہیں کرداراداکرنا بلکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی اپنی سطح پر اپنابھرپورکرداراداکریں۔
چیف لیسکونے سیاسی نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ دیکھ رہے ہیںکہ ٹرانسفامرز اورمیٹروں کے گردتاروں کو بہترحالت میں سنواردیاگیاہے۔L.Tلائنوں کے بہت قریب پہنچنے والے درختوں کی شاخوںکو کاٹاگیا ہے اور ضرورت کے مطابق مزیدنئے ٹرانسفارمرز کو بھی سسٹم میں شامل کیاگیاہے اس پرمیںپراُمیدہوں کہ آئندہ گرمیوں میں ایسے تمام مسائل اورشکایات جو سسٹم کواچھے طریقے سے درست نہ کرنے کی وجہ سے پیداہوتے تھے اًب وہ شکایات نہیں ہوںگی۔اس پر چوہدری جاویدچیئرمین یوسی53-نے کہاکہ اگراسی طرح ہمارے علاقہ میں کام ہوتارہاتوتمام علاقہ شیشے کی طرح خوبصورت ہوجائے گا۔چیف لیسکونے کہا کہ اسی طرح خوبصورتی سے مرمتی کام تمامUCsمیںباری باری کروائیں گے۔چیف لیسکونے عوامی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ تعاون کریں اوروعدہ کریں کہ آپ کے علاقہ میں صارفین اضافی لوڈاستعمال نہیں کریںگے اورٹرانسفارمرز اوورلوڈنہیں ہوںگے۔بجلی چوری کے واقعات نہیں ہوں گے یعنی لائن لاسز نارمل رہیںگے۔صارفین ریکوری ڈیفالٹ نہیںکریں گے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اُس علاقہ کے فیڈرز کی لوڈشیڈنگ ختم کردوںگا۔کیونکہ لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ یا بارباربجلی کے جانے اورآنے نہ صرف بجلی کا نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ گھروں میں بجلی سے چلنے والی اشیاء بھی متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اس بجلی کے تقسیم کاری نظام کوٹرپنگ فری بناناچاہتے ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چیف لیسکونے کہاکہ ہم روف ٹاپ سولرنیٹ میٹرنگ الیکٹرسٹی کنکشن متعارف کروارہے ہیں۔اس سلسلے کاپہلاکنکشن میسرز سکائی اوردوسراکنکشن لیسکوہیڈکوارٹرکی چھت پرلگایاگیاہے اس سے نہ صرف ہم اپنے لئے بجلی پیداکرسکتے ہیں بلکہ اضافی بجلی قومی دھارے میں شامل کرکے مالی فائدہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ابھی تک یہ کنکشن تھری فیزمیٹرپر بھی مہیاکررہے ہیں۔اس کنکشن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ پانچ سال میںناصرف اپنی لاگت پوری کرلیتاہے بلکہ اس سسٹم کی مناسب دیکھ بھال کرتے رہنے سے یہ اپنی اوسط25سالہ لائف سے بھی کہیںزیادہ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔خراب میٹروںکی تبدیلی کے بارے چیف لیسکونے میڈیاسے کہا کہ فروری2017تک اس علاقہ کے تمام خراب میٹرزتبدیل کرنے کا ٹارگٹ ہے جو پوراکیاجائے گا۔صارفین کی شکایات کے ازالہ بارے سوال کے جواب میں چیف لیسکونے کہا کہ اًب آن لائن شکایات درج کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہے۔تاہم اووربلنگ کی شکایات کو ختم کرنے کوبہت اہمیت دی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.