عوامی نیشنل پارٹی رہنمائوں کی سرانان میں قبائلی رہنماء ملک محمد عیسیٰ کاکڑ کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

جمعرات 5 جنوری 2017 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکزئی نے سرانان میں قبائلی رہنماء ملک محمد عیسیٰ کاکڑ کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور قلعہ عبداللہ کو ایک منصوبے کے تحت ٹارگٹ کیا گیا ہے اور وہاں کے قبائلی عمائدین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ آپس میں دست وگربیاں ہو اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے ملک محمد عیسیٰ کاکڑکی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں صوبے اور ضلع میں امن وامان کی بڑ ے دعوے کر نیوالے قبائلی عمائدین اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی صورت ایسے حالات کے اجازت نہیں دینگے جس میں خرابہ اور ہم نے ہمیشہ پشتون علاقوں میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :