شہید ذوالفقار علی بھٹواور ان کے خاندان نے پاکستان کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دی، سی پیک ایک منصوبے کا نام نہیں معاشی انقلاب کانام ہے

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 5 جنوری 2017 23:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹواور ان کے خاندادن نے پاکستان کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دی ہے جو پارٹی کے لیے سرمایہ ہے،سی پیک ایک منصوبے کا نام نہیں بلکہ معاشی انقلاب کانام ہے ،کا رکن شہید بھٹو کے مشن اور پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی 89ویں سالگرہ کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک و قوم اور سی پیک کے خلاف سازشیں کرنیوالے عناصر اور بیرونی ایجنٹ سن لے بھٹوازم کے پیروکار اور ذوالفقار علی بھٹو کے جیالے زندہ ہے وہ ملک وقوم اور سی پیک پر کوئی انچ نہیں آنے دینگے ،انہوں نے کہاکہ شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جس نے وقت کے ظالموں کے سامنے جھکنے کی بجائے موت کو گلے لگایا،انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف ملک کو مشترکہ اور اسلامی آئین دیا بلکہ وہ سیاست کو ڈرائنگ روم اوربنگلو ں سے نکال کر جیالوں کے گھروں تک لے آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سی پیک کامنصوبہ دیاہے اورہم ہی اس کا بھرپور دفاع کرینگے جوبھی عنار سی پیک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے اور سی پیک منصوبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی خدمت کریں ،یہ ایک منصوبے کا نام نہیں بلکہ معاشی انقلاب کانام ہے ،ہم توڑنے والے نہیں بلکہ جوڑنے والے ہیں ،ہماری پوری قیادت اور ہزاروں کارکن اس ملک وقوم اورجمہوریت کی خاطر قربان ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی ورکرز ،شہیدوں ،مومنوں اور غازیوں کے وارث ہے اسلئے وہ مشکلات سے گھبرانے کی بجائے آگے بڑھے۔