لورالائی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی منائی گئی

جمعرات 5 جنوری 2017 23:22

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی کے زیر اہتمام پی پی پی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ لورالائی نیشنل پریس کلب میں جوش و خروش سے منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس پروقار تقریب میں خیر محمد ناصر، ہدایت اللہ جوگیزئی، امان اللہ اوتمانخیل، اصغر خان صافی، عبد الولی کاکڑ، حبیب صابر، نور الدین حمزہ زئی، کمانڈر عبد الحق سلاک خیل کے علاوہ پی پی پی کے کثیر تعداد میں ورکرز نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔

متعلقہ عنوان :