شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، 70ہزار خاندان آبائی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں، عزیز داوڑ

جمعہ 6 جنوری 2017 12:00

شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، 70ہزار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اب تک 70ہزار خاندان واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ، واپس جانے والے افراد میں 6 ماہ کا مفت راشن اور کیش گرانٹ تقسیم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد سے متعلق کوارڈینیٹر عزیز داوڑ نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اب تک 70ہزار سے زائد کاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔

واپس جانے والے افراد میں 10ہزار روپے کرایہ کی مد میں جبکہ 25ہزار روپے کیش گرانٹ بذریعہ زونگ موبائل سم کے ذریعہ ادا کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ واپس جانے والے افراد میں 6ماہ کے لئے مفت راشن ورلڈ فوڈ پروگرام دے رہاہے جبکہ سردی سے بچائو کے لئے خیمے ، گرم کمبل دیئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ واپس جانے والے افراد کا معاوضہ کی ادائیگی کے لئے فارم بھی پر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :