پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان نے اپنے اثاثے تسلیم کرلیے ہیں ،ْ اب بار ثبوت بھی ان ہی پر عائد ہوتا ہے ،ْ اعتزاز احسن

لندن فلیٹس وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی ملکیت ہیں ،ْ بچانے کے لیے حسین نواز کو آگے لایا گیا ،ْ انٹرویو

جمعہ 6 جنوری 2017 14:18

پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان نے اپنے اثاثے تسلیم کرلیے ہیں ،ْ اب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان نے اپنے اثاثے تسلیم کرلیے ہیں، لہذا اب بارِ ثبوت بھی ان ہی پر عائد ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہاکہ یہ کیس اب بہت واضح ہوچکا ہے اور ثبوت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نہیں بلکہ نواز شریف کو پیش کرنے ہوں گے کیونکہ انہیں ہر صورت میں احتساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ لندن فلیٹس وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی ملکیت ہیں اور انہیں بچانے کے لیے حسین نواز کو آگے لایا گیا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز اب بھی والد کی زیر کفالت ہیں اور نواز شریف نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے بچوں کے ناموں کو استعمال کیا۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو اب ہر روز ہونے والی پیسے کی لین دین کا حساب دینا ہوگا اور ثابت کرنا ہوگا کہ یہ رقم کب اور کہاں سے آئی۔اس سوال پر کہ کیا تحریک انصاف کی جانب سے پاناما لیکس کے مقدمے میں انھیں وکیل بننے کی درخواست کی گئی تھی انھوں نے اس پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔