صدر پاکستان ممنون حسین 12جنوری کو ایک روزہ دورہ مظفرآباد پرآئیں گے

صدرمملکت بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے یوم ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔

جمعہ 6 جنوری 2017 14:18

صدر پاکستان ممنون حسین 12جنوری کو ایک روزہ دورہ مظفرآباد پرآئیں گے
ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) صدر پاکستان ممنون حسین 12جنوری 2017کو ایک روزہ دورہ مظفرآباد پرآئیں گے ۔ صدر پاکستان بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے یوم ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے آج یہاں ایک اجلاس سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایدمنسٹریش چوہدری لیاقت حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری لبریشن سیل محمد ادریس عباسی ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سردار گلفراز ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری سروسز خالد محمود مرزا، جنرل منیجر اے جے کے ٹی وی عامر خان ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء ، ایس ایس پی مظفرآباد چوہدری منیر حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ پروگرام کے مطابق صدر پاکستان 12جنوری 2017بروز ہفتہ ایک روزہ دورے پر مظفرآباد آئیں گے ۔ صدر پاکستان بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔