تھائی لینڈ ، سیلاب نے تبائی مچادی ، 6افراد ہلاک، پروازیںاور ریلوے کا نظام متاثر ،ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 6 جنوری 2017 14:30

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) جنوبی تھائی لینڈ میں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہو گئے،خراب موسم کے باعث پروازوں کے ساتھ ساتھ ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ میں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ کے نظام کے علاوہ روزمرہ زندگی بھی بری طرح سے مفلوج ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پروازوں کے ساتھ ساتھ ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس صورتحال میں امدادی کارکن اور رضا کار فعال ہو چکے ہیں اور لوگوں کو مدد پہنچائی جا رہی ہے۔