ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان اراضی کیس میں لیسکو کا4کروڑ88لاکھ 44ہزار کا بینک اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم معطل

جمعہ 6 جنوری 2017 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر واپڈا سٹور بنانے کے کیس میں لیسکو کا4کروڑ88لاکھ 44ہزار کا بینک اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم معطل کر دیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے لیسکو کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ۔وکیل لیسکو کا کہنا تھا کہ میانی صاحب قبرستان کی 1کنال سیزائد ا راضی پرواپڈا سٹور نہیں بنایاگیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے واپڈا سٹورکی جگہ کو میانی قبرستان کی جگہ قرار نہیں دیا ۔وکیل نے بتایا کہ سنگل بنچ نے واپڈا سٹور بنانے پر کرایہ میں لیسکو کی رقم منجمد کر دی جبکہ کرایہ کی آدھی رقم بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔ وکیل لیسکو نے دلائل میں کہا کہ کیس ابھی زیر سماعت ہے حتمی فیصلہ نہیں ہوا جس پر عدالت سنگل بنچ کے لیسکو کی رقم منجمد کرنے کا حکم کالعدم قراردے۔ فاضل عدالت نے لیسکو کا4کروڑ88لاکھ 44ہزار کا بینک اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :