جرمنی ، پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی ، متعدد افراد زخمی اور دم گھٹنے سے بہیوش

جمعہ 6 جنوری 2017 14:59

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) جرمنی میں ایک پناہ گزین کیمپ آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جرمنی کے شمالی علاقے ریاتن ولیسٹفا لیا کے شہر ہیوویلوف میں ایک پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بری طرح جھلس گیا جبکہ پچاس دیگر دھوئیں گھٹنے کے باعث بہیوشی کی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں حکام کے مطابق کیمپ میں پانچ سو پناہ گزین تھے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :