ایران کے صوبے فارس میں زلزلہ، 4افراد ہلاک ،4دیگر زخمی

جمعہ 6 جنوری 2017 15:30

ایران کے صوبے فارس میں زلزلہ، 4افراد ہلاک ،4دیگر زخمی

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) ایران کے صوبے فارس میں زلزلے سے 4افراد ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے فارس سے ملحقہ ہنج نامی قصبے میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تہران یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے مطابق ، اس زلزلے کا مرکز ہنج تھا جہاں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 3 منٹ پر شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان جھٹکوں سے ایک مکان گر گیا جس میں موجود4 افغانی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3اور زمین میں گہرائی 10کلومیٹر تھی

متعلقہ عنوان :