تھائی لینڈ میں سیلاب سے 6 افرادہلاک ہو گئے

جمعہ 6 جنوری 2017 15:39

تھائی لینڈ میں سیلاب سے 6 افرادہلاک ہو گئے
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) جنوبی تھائی لینڈ میں سیلابی ریلوں کی زًد میں آکر چھ افراد ہلاک ہو گئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ کے نظام کے علاوہ روزمرہ زندگی بھی بری طرح سے مفلوج ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق پروازوں کے ساتھ ساتھ ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس صورتحال میں امدادی کارکن اور رضا کار فعال ہو چکے ہیں اور لوگوں کو مدد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :