ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفر آباد شکیل گیلانی نے بارشوں کے پیش نظر بلدیہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

جمعہ 6 جنوری 2017 15:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید شکیل گیلانی نے کہا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر بلدیہ ملازمین کی چھٹیاں شہریوں کی خدمت کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمین شہریوں خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اگر شہریوں کو کوئی مسئلہ ہو تو ایمرجنسی کی صورت میں بلدیہ ایمرجنسی سیل میں اپنی شکایت درج کریں ۔ ہم 24گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ عوام بھی بلدیہ ملازمین سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :