چترال میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ دکانیں جل کر خاک ہوگئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 جنوری 2017 15:35

چترال میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ دکانیں جل کر خاک ہوگئیں

چترال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06جنوری۔2017ء) گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زیارت لواری ٹاپ کے قریبی گاوں عشریت کے نئے بازار کی ایک دکان میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانچ دکانیں جل گئیں، جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پایا تاکہ آگ مزید آبادی تک پھیل نہ سکے-مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حسب معمول تاخیر پہنچا، جس کے باعث دکانیں جل خاکستر ہوگئیں۔متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ مالی مدد کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرے اور اپنے اہل حانہ کیلئے رزق حلال کمائے۔

متعلقہ عنوان :