ہور گوس، چین میں مستقبل کا روبوٹ ایکسپورٹ بیس

جنوبی چین کے شہر شین جینگ میں قائم روبوٹ ساز کمپنی اپنی رو بوٹ پروڈکشن ورکشاپ تعمیر کریگی

جمعہ 6 جنوری 2017 16:05

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) چین کی ایک روبوٹ ساز کمپنی قازقستان کے ساتھ چین کے نئے سرحدی شہر کو اپنا برآمدی اڈہ بنا رہی ہے اسے امید ہے کہ ہورگوس تجارت میں آسانی فراہم کرے گی ، جنوبی چین کے شہر شین جینگ میں رجسٹرڈ فرم ہورگوس بوشی ہائو الیکٹرانک ہورگوس میں اپنی روبوٹ پراڈکشن ورکشاپ کی تعمیر کا کام شروع کررہی ہے اور توقع ہے کہ مئی میں پیداوار شروع ہو جائے گی ۔

کمپنی کے جنرل منیجر من جیان بو نے کہا کہ ہور گوس میں قائم کئے جانے والے پلانٹ کی سادہ پیداواری گنجائش 10ہزار روبوٹ یونٹس ہو گی جس میں 80فیصد سروس روبوٹ اور 20فیصد انڈسٹریل روبوٹ ہونگے ، چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کے تحت شاہرائے ریشم پر قرار دیئے جانیوالا پہلا نیا شہر ہورگوس 2014ء میں قائم کیا گیا تھا اور یہ مغربی چین کے انتہائی دہانے پر واقع ہے ، یہ علاقہ کسی زمانے میں یورپ اور ایشیاء کے درمیان قدیم شاہراہ ریشم کے ذریعے ملنے والی تجارت کی وجہ سے پنپ رہا تھا ، ہور گوس میں ریلوے پورٹ کراس بارڈر ریلوے ٹرانسپورٹیشن کیلئے 2016ء میں قائم کی گئی ۔

(جاری ہے)

من نے کہا کہ ہوگوس سے برآمدات چین یورپ ٹرین سروسوں کے ذریعے یورپ جاتی ہیں اور جہاز رانی کے مقابلے میں دس روز اور اوسط فی ٹرپ ایک تہائی اخراجات کی بچت ہو سکتی ہے ، پلانٹ کے مکمل ہونے کے بعد بوشی ہائو تحقیق اور الیکٹرانک مصنوعات کی ترقی میں معاون صنعتوں کیلئے آئندہ پانچ برسوں میں ہورگوس میں الیکٹرانک انڈسٹریل پارک قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، بوشائی ہائو کے سروس روبوٹ نرسنگ اور تعلیم سے متعلق ذمہ داریوں میں انسانی مشقت کی جگہ لے سکتے ہیں ، ان کے نرخ 5ہزار یوآن (721امریکی ڈالر ) سے لے کر 200000یوان کے درمیان ہے ، صنعتی روبوٹوں کی قیمت 100000یوآن سے لے کر ایک ملین یوآن کے درمیان ہے ،یہ کمپنی مشرق وسطیٰ ، وسطی ایشیا ء اور روس میں برآمدی مارکیٹوں کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ عنوان :