کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا‘ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘بھارت کو اپنی 8لاکھ فوج جلد کشمیر سے نکالنا پڑے گی،بھارت دنیامیں تنہائی کا شکار ہورہاہے ‘روس جیسے مددگارملک بھارت سے کنارہ کررہے ہیں بھار ت اپنی لگائی ہوئی آگ میں جل کرخاک ہورہاہے

امیر جماعة الدعوة آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی کا خطبہ جمعہ

جمعہ 6 جنوری 2017 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) امیر جماعة الدعوة آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی نے کہاہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انڈیا کو اپنی آٹھ لاکھ فوج جلد کشمیر سے نکالنا پڑے گی،بھارت دنیامیں تنہائی کا شکار ہورہاہے روس جیسے مددگارملک بھارت سے کنارہ کررہے ہیں بھار ت اپنی لگائی ہوئی آگ میں جل کرخاک ہورہاہے ۔

بھارت کی بلوچستان کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ آج بلوچستان کے عوام پھر سے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں ۔بیرونی قوتیں مسلمانوں کوعسکری ومعاشی لحاظ سے کمزور کرنا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان، سعودی عرب ، ترکی اور دیگر ملکوں میں دہشت گردی پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسلام دشمن ملکوں کی فوجیں اور ایجنسیاںاسلام اور مسلمانوں کے خلاف کمربستہ ہوچکی ہیں۔

ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز خطبہ جمعہ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیرپر زیادہ دیر تک غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ کشمیر سے بھارت کی بیدخلی کا مطلب اکھنڈبھارت کے خواب کاچکنا چورہونا اور شام سے بشارالاسد کی بیدخلی کا مطلب اُس خطے سے عالمی طاقتوں کی شکست ہے ۔

اس وقت اسلام پسند فلاحی ورفاہی تنظیموں کو پابندی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی کی وجہ نام نہاد انسانی حقوق کی بیروز گاری ہے جب سے اسلامی تنظیموںنے رفاحی کام اپنے ہاتھوں میں لیے ہیں کفر کی بدمعاشی محدودہوگئی ہے المحمدیہ سٹودنٹس پاکستانی طلباء کو ملک کے لیے کارآمد شہری بنانے کے مشن پر گامزن تھی جس کی وجہ چن چن کر اسلامی تنظیموں پرپابندیاں لگ رہی ہیں ۔

فلسطین ، کشمیر ،برما ،انڈونیشیااور شام وغیرہ میں فلاح انسانیت فائونڈیشن کا فلاحی ورفاہی کام دیکھ کر بھی اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں اس تنظیم پر پابندیا ں لگارہی ہیں ۔ہمیں آج محلوں ، گلیوں اور شہروں کی سطح پر متحدومنظم ہونے کی ضرورت ہے۔ دشمن فرقہ واریت ،لسانیت ،صوبائیت اور مذہب کے نام پر پاکستانیوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں اب بھی مصروف عمل ہے ۔ جماعة الدعوة پورے پاکستان میں سندھی ، پنجابی ،بلوچی ،پشتونوں اور دیگر زبانیں بولنے والوں کو نظریہ پاکستان کی بنیاد پر متحد کررہی ہے ۔ حافظ محمد سعید کی آواز پر سبھی پاکستانی لبیک کہہ کر پاکستان کی حفاظت میں سر گرم ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :