آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،برطانوی ہائی کمشنرنے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حاصل کامیابیوں اورخطے میں‌ امن قائم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2017 16:18

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جنوری2017ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے ملاقات کی۔اس موقعہ پربرطانوی ہائی کمشنرنے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی اور پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف حاصل کامیابیوں اور خطے میں‌ امن قائم کرنے کی کوششوں کوبھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :