شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سیاسی بیان دیکر سب کی توجہ حاصل کرلی

عمران خان کو سیاست میں دھکا کس نے دیا وہ ہی بتا سکتے ہیں،شاہد آفریدی گورنر سندھ اچھی انسان ہیں مگر اس عہدے کیلئے ایسا شخص ہونا چاہیے جو مکمل فٹ ہو،پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہوتا تو مزید کھیلنے کی خواہش نہ کرتا، آل رائونڈر

جمعہ 6 جنوری 2017 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست اور سپورٹس میں شخصیت الگ الگ ہے،انہیں سیاست میں کس نے دھکا دیا وہی بتا سکتے ہیں۔تفصیلات کیمطابق اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بڑے بڑے گیند بازوں کی درگت بنانے میں شہرت رکھنے والے قومی کرکٹر شاہد آفرید نے ایک بار پھر سیاسی بیان دیکر سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

انہوں نے عمران خان کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کی سپورٹس اور سیاست میں دو الگ شخصیت ہیں۔ عمران خان کو کے پی کے میں کچھ ایسا کرجاتے کہ لوگ کہتے کہ ہمیں ایسا ہی لیڈر چاہیے،امید تھی عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد خیبر پختونخوا پر فوکس کرتے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران بھائی سے بہت سے امیدیں تھیں۔جبکہ سابق کپتا ن نے گورنر سندھ کے بارے کہا کہ وہ اچھے انسان ہیں لیکن گورنر کسی ایسے آدمی کو ہونا چاہیے جو فٹ ہو۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہوتا تو شاہد آفریدی مزید کھیلنے کی خواہش نہ کرتا۔ شاہد آفریدی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اب تک خود کو ٹی 20 کیلئے سب سے اچھا کھلاڑی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑے شہر میں کرکٹ اکیڈمی کا ہونا ضروری ہے۔کرکٹ اکیڈمی سکول ہے اگریہ ہی نہیں ہونگے تو لڑکے کرکٹ کیسے سیکھیں گے۔